سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
اے این ایف کے مطابق ملزم کے قبضے سے 10 کلو ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد ہوا، جس کا استعمال سرحد پار منشیات پہنچانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے کیسز میں ملزمان کے فرار ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ٹرائل کورٹ کارروائی مکمل کرے۔
