تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹرائل کی جیل میں روزانہ سماعت ملزمان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالے گی۔
اعلامیے کے مطابق 9 مئی مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو ہی پارٹی اپنا اصل نمائندہ مانتی ہے، اس لیے ان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے ناحق سزائیں پانے والے ارکان کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
