نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے کئی کھلاڑیوں کی انجریز نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ فاسٹ بولر ول او رورکی کمر کی انجری کے باعث کم از کم تین ماہ کے لیے باہر ہو گئے ہیں اور وہ انگلینڈ و ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
بیٹر گلین فلپس گروئن انجری جبکہ فن ایلن پاؤں کی سرجری کے باعث ایکشن سے باہر ہیں۔ کپتان مچل سینٹنر بھی انجری اور سرجری کے باعث کچھ عرصے کے لیے ٹیم سے دور رہیں گے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔
