وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کو طواف کے دوران نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے تین بنیادی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
اعلان کے مطابق طواف کے دوران صحن میں رکنے، مخالف سمت میں چلنے اور سامان اٹھا کر چلنے سے اجتناب ضروری ہے، کیونکہ یہ عمل طواف کی روانی میں رکاوٹ اور دوسروں کے لیے مشکل کا باعث بنتے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر عمل سے مناسک پرسکون طریقے سے ادا ہوں گے اور حرم شریف میں اعلیٰ درجے کا نظم و سلامتی یقینی بنایا جا سکے گا۔
