اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں جاری کارروائیوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 کے جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ کی جنگ غیر قانونی ہوگئی، جس کی 70 فیصد اسرائیلی عوام بھی حمایت نہیں کر رہی۔ اولمرٹ نے موجودہ اسرائیلی حکومت پر جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو صرف ذاتی مفاد کے لیے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوجی بڑی تعداد میں مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی وزراء اتمار بن گویر اور بذلیل اسموٹرچ کو انتہا پسند اور دہشت گرد قرار دیا۔
