تحصیل برمل، جنوبی وزیرستان لوئر میں سیکیورٹی خدشات اور فورسز کے سامان کی ترسیل کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ پابندی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک لاگو ہوگی، اس دوران راغزئی بازار اور تمام مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ متعدد راستوں پر سفر ممنوع ہوگا۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں فورسز کی اجازت سے نقل و حرکت ممکن ہوگی، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی اپنی گاڑی 100 میٹر پیچھے روکیں۔
