پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 447 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 49 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس عارضی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار 79 پوائنٹس تک گیا، تاہم دن کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ گزشتہ سیشن میں انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
