اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر کا بیوی پر ہاتھ اٹھانا محبت نہیں بلکہ ظلم ہے۔
انسٹاگرام پر ایک وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب نے ان ڈاکٹرز پر تنقید کی جنہوں نے مشورہ دیا تھا کہ بیوی شوہر کے تشدد کو برداشت کرے تاکہ وہ کسی اور عورت کی طرف نہ جائے۔
ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف غیر سنجیدہ ہیں بلکہ خطرناک بھی، کیونکہ لوگ ان باتوں کو جواز بنا کر تشدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی معاشرہ مسائل میں گھرا ہوا ہے، اس لیے عوامی پلیٹ فارمز پر ذمہ داری کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزے سلطان سے 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، جب علیزے نے ان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔
