بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مردوں کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرے گی۔ وزارت کھیل کے مطابق چونکہ یہ کثیرالملکی ایونٹ ہے، اس لیے بھارت کی شرکت ممکن ہوگی۔
وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیل سکیں گی۔
ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر کو یو اے ای میں ہوگا، جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
