پنجاب میں مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل 23 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 23 سے 27 اگست کے دوران دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کی رات مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے بعد راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
