خیبرپختونخوا حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کے مطابق آفات اور ریلیف آپریشنز کے لیے ہیلی کاپٹر ناگزیر ہیں، مہمند حادثے کے بعد حکومت کے پاس صرف ایک ہیلی کاپٹر بچا ہے۔
15 اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے عملہ شہید ہوا، جس پر صوبائی کابینہ نے خصوصی شہداء پیکج منظور کیا ہے۔ دو پائلٹس کے لواحقین کو 2،2 کروڑ روپے، فلائٹ انجینئر کے ورثاء کو ڈیڑھ کروڑ اور دو کریو چیفس کے خاندانوں کو ایک، ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور حکومت ورثاء کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
