ملتان میں میوزک شو ’پاکستان آئیڈل‘ کے آڈیشنز نے شائقین کو محظوظ کیا۔ آرٹس کونسل میں مرد و خواتین، طلبہ اور نوجوان گلوکاروں نے اپنی آواز کے جادو سے محفل لوٹ لی۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے نوجوانوں نے سرائیکی اور پنجابی گیت گا کر سماں باندھ دیا۔
