اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اللّٰہ کے فضل سے سرجری کے بعد دوبارہ کھڑا ہونے اور ٹریننگ شروع کرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔ وہ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جیولین تھرو کی پریکٹس کر رہے ہیں اور ان کا مکمل فوکس ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہے جو 17 اور 18 ستمبر کو ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے، لیکن اب وہ فٹ ہیں اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلوں سے دور رہنے کا دکھ ضرور ہے، مگر دعا ہے کہ چیمپئن شپ میں عزت کے ساتھ کامیابی حاصل ہو۔
