پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان کیریبئن پریمیئر لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے اور افغان بولر فضل حق فاروقی کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنیں گے، جو اس دوران تین ملکی ٹی20 سیریز میں مصروف ہوں گے۔
یہ رضوان کی پہلی سی پی ایل اننگز ہوگی۔ ایونٹ میں اسامہ میر، نسیم شاہ، عباس آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی مختلف فرنچائزز کے ساتھ شریک ہوں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ رضوان کو ایک بار پھر پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی کیٹیگری اے سے بی کر دی گئی ہے۔
