محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت 9 علاقوں کے لیے بدھ کو موسم کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مکہ کے شہروں بشمول طائف، العرضیات، میسان، جدم، یلملم اور القنفذہ میں تیز بارش، گرج چمک اور گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں۔ مدینہ میں العیص، وادی الفرع، خیبر، بدر اور المہد میں شام 8 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا۔
ریاض میں گرد و غبار اور ہلکی بارش، تبوک میں درمیانی بارش، اور مشرقی ریجن میں شام تک گرد متوقع ہے۔ جنوبی علاقوں میں تیز بارش اور گرج چمک سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ حد نگاہ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔
