پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی 2025 سے جون 2026 تک کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، اس بار 30 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
کنٹریکٹس میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت 10 کھلاڑی بی کیٹیگری میں ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور سعود شکیل کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ ڈی کیٹیگری میں شان مسعود، خوشدل شاہ اور محمد وسیم جونیئر سمیت 10 کھلاڑی شامل ہیں۔
اس مرتبہ 12 نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ 8 کرکٹرز فہرست سے باہر ہوگئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اے کیٹیگری میں شامل بابر اور رضوان اس بار بی کیٹیگری تک محدود ہوگئے ہیں۔
