مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے واضح کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کا انخلا مصر کی ریڈ لائن ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی مصر اس منصوبے کا حصہ بنے گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگ کے بعد کے منظرنامے پر کوئی لائحہ عمل پیش نہیں کیا، تاہم آبادی کے انخلا کی باتیں فلسطینیوں کے مقصد کو ختم کرنے کے مترادف ہیں۔
مصر کا دو ٹوک مؤقف: غزہ سے آبادی کا انخلا ناقابلِ قبول
