دنیا کی مشہور فوٹوگرافی کمپنی ایسٹ مین کوڈک 133 سال بعد شدید مالی بحران میں گھر گئی ہے اور اپنے مستقبل پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ حالیہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی خسارے اور فروخت میں کمی کے باعث طویل مدت تک آپریشنز جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی ادائیگی کے لیے اس کے پاس مطلوبہ فنڈز موجود نہیں، جس پر اس نے امریکی ریٹائرمنٹ پلان میں شراکت روک دی۔ اس اعلان کے بعد حصص کی قیمت 7 فیصد گر گئی۔ ایک صدی تک مارکیٹ پر راج کرنے والی کوڈک ڈیجیٹل دور میں پیچھے رہ گئی، تاہم اب دواسازی کے شعبے میں توسیع کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں لیبارٹریز کے لیے PBS اور دیگر میڈیکل مصنوعات تیار کی جائیں گی۔

