جاپان کے شہر اوساکا میں ایکسپو 2025 کے دوران سعودی پویلین میں ’سعودی سینٹر فار اکنامک بزنس‘ نے ورکشاپ کے ذریعے اپنی حکومتی اور کاروباری خدمات کو پیش کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سینٹر 62 سرکاری اداروں کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد سہولیات ایک پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے، جس سے سعودی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے بزنس کا آغاز اور منصوبوں میں سرمایہ کاری آسان بن جاتی ہے۔ ورکشاپ میں جاپانی بزنس لیڈرز اور سعودی مارکیٹ میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔
