سعودی عرب کے باحہ ریجن میں منعقدہ آٹھویں الطاولہ فیسٹیول میں روایتی ’المقناہ‘ روٹی خاص کشش بنی رہی۔ گندم کے آٹے سے تیار یہ روٹی گرم پتھروں پر پکا کر مٹی یا دھات کے ڈھکن سے ڈھانپی جاتی ہے اور انگاروں میں دبانے سے اس میں دھوئیں کا منفرد ذائقہ آتا ہے۔ عموماً یہ گھی، شہد یا دہی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
سعودی کلنری آرٹس کمیشن نے ’المقناہ‘ کو سرکاری ڈش کا درجہ دے رکھا ہے۔ فیسٹیول میں مقامی ہنر اور خواتین کے روایتی کام جیسے ٹوکری بُنائی، اون کاتنا اور لکڑیاں جمع کرنے کے مظاہرے بھی پیش کیے گئے، جس سے ثقافتی ورثے اور سیاحت کو فروغ ملا۔
باحہ فیسٹیول میں پتھروں پر پکتی روایتی ’المقناہ‘ روٹی مرکزِ توجہ
