بھارتی فاسٹ بولر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد یو پی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔
یش دیال کا گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ تھا، تاہم اب وہ 17 اگست سے شروع ہونے والے تیسرے ایڈیشن میں نہیں کھیل سکیں گے۔
رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ رہنے والے یش دیال کے خلاف جے پور سمیت دو مقدمات درج ہیں، جبکہ پابندی اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگائی ہے۔
بھارتی کرکٹر یش دیال پر زیادتی کے الزامات کے بعد لیگ کھیلنے پر پابندی
