جنوبی کوریا کی 46 سالہ مشہور گلوکارہ لی من ینگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس موت کی وجوہات جانچ رہی ہے۔ ایجنسی کے مطابق، انہیں شوہر نے رات کو گھر آکر دیکھا۔ آخری رسومات اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ہوں گی۔ لی من ینگ نے 1999 میں فنی سفر شروع کیا اور ان کا آخری گانا رواں سال جون میں جاری ہوا تھا۔

