رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایسے جعلی مقدمات میں ملوث کیا گیا جن میں سزائے موت جیسی سنگین دفعات شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے سزا کا مطالبہ کرتی رہی، اب جب فیصلے آ رہے ہیں تو اعتراض کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے، لیکن پی ٹی آئی مذاکرات پر تیار نہ ہوئی۔
