امریکی ماڈل برینڈی گلین ول نے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ایک کریم استعمال کی، جس سے ان کے چہرے پر شدید کیمیکل برن ہو گیا۔ سوجے ہوئے اور جھلسے چہرے کے ساتھ انہوں نے ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ یہ نقصان صرف 7 منٹ کی کریم کے استعمال سے ہوا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب ایک چہرے پر موجود پیراسائٹ کو ختم کرنے کی کوشش میں ہوا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے تنقید کی تو کچھ نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فوری علاج کا مشورہ دیا۔
