اداکار نبیل ظفر نے ایک ٹی وی شو میں بڑھتی مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل دیکھ کر کسی کو بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب گھر میں بجلی کے استعمال پر سختی سے نظر رکھتے ہیں اور ہر وقت پنکھے و لائٹیں بند کرواتے ہیں۔ نبیل نے ہنستے ہوئے کہا کہ لگتا ہے جیسے اُن کے اندر اُن کے والد کی روح آ گئی ہو۔
انہوں نے بتایا کہ مہنگائی سے بچنے کے لیے سولر سسٹم لگوایا ہے، لیکن کراچی کے ابر آلود موسم میں وہ بھی کام نہیں کرتا۔ موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزمرہ زندگی اب ایک جدوجہد بن چکی ہے اور ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔
نبیل ظفر: بجلی کے بل دل کا دورہ دلانے کے لیے کافی ہیں
