پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26ء کیلئے خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے، جن میں 20 کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے معاہدے میں تمام کیٹیگریز کے معاوضے میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نوجوان ٹیلنٹ کیلئے “ایمرجنگ کیٹیگری” متعارف کروائی گئی ہے، جس میں ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار شامل ہیں۔ کیٹیگری اے میں سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء، منیبہ علی اور سدرہ امین کو رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو بی، سی، ڈی اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
