ریاض کے علاقے ملہم میں سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام “انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن” کا آغاز آج 5 اگست سے ہو گیا، جو 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
اس سال کی نیلامی میں امریکہ، یورپ، ایشیا اور مقامی فارمز کی شرکت متوقع ہے، جہاں نایاب بازوں کی فروخت، فالکنری سے متعلق پویلینز اور دیگر تجربات شامل ہوں گے۔
یہ ایونٹ نہ صرف فالکنری کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے بلکہ سعودی عرب کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ گزشتہ سال 872 باز فروخت ہوئے تھے جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ ریال سے تجاوز کر گئی تھی۔
ریاض میں عالمی فالکن نیلامی کا آغاز، 25 اگست تک جاری رہے گی
