بھارت کے خلاف حالیہ میچ میں انگلش بولر کرس ووکس زخمی ہاتھ کے باوجود بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، حالانکہ وہ کسی گیند کا سامنا نہ کر سکے۔ یہ منظر 1986ء کے فیصل آباد ٹیسٹ کی یاد دلاتا ہے، جب سلیم ملک نے زخمی ہاتھ سے 14 گیندیں کھیل کر 3 رنز بنائے تھے۔ اس تاریخی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 186 رنز سے ہرایا تھا۔ بھارت کے خلاف موجودہ میچ میں انگلینڈ 367 رنز پر آل آؤٹ ہو کر 6 رنز سے ہار گیا۔

