اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔ فوج کے مطابق حملے کے باعث کئی علاقوں میں سائرن بجے، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیان کے مطابق 18 مارچ سے اب تک یمن سے 67 میزائل اور 17 ڈرون اسرائیل پر فائر کیے جا چکے ہیں۔
