اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس کے ساتھ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اچھے رومانوی ڈرامے کے لیے ساتھی اداکار کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہوتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی اور بلال کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔ درفشاں کا کہنا تھا کہ نجی معاملات کو نجی رکھنا ان کے والد کا سکھایا ہوا اصول ہے، اور اسی پر وہ عمل کرتی ہیں۔
