قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ساری سیریز ورلڈکپ کی تیاری کے تحت کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی، جن کا فائدہ ہمیں بعد میں ہوگا۔
فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بولنگ کا ارادہ تھا لیکن حکمت عملی کے تحت دوسرے باؤلرز کو موقع دیا گیا۔
انہوں نے اوپنرز اور ڈیتھ اوورز میں بولنگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اچھی شروعات دی اور 180-190 کا اسکور ممکن تھا۔
سلمان علی آغا: ورلڈکپ جیتنا ہمارا اصل ہدف ہے

