چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف امریکا میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ٹیم ورک اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔
پاکستان نے فلوریڈا میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔
محسن نقوی کی پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز فتح پر مبارکباد

