کراچی کے علاقے دو دریا میں باپ کی جانب سے اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو میں واقعے کے وقت لوگوں کو تماشا دیکھتے اور ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چار روز قبل پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں باپ، بیٹی اور بیٹے کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں۔
کراچی میں باپ نے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی، دلخراش ویڈیو سامنے آ گئی
