سعودی فنکارہ عرفات العاصمی کا فن عسیر ریجن کے سرسبز پہاڑوں، وادیوں اور جنگلات سے متاثر ہے۔ وہ نرم اور مدھم رنگوں کے ذریعے قدرتی اور ثقافتی مناظر کو مصوری میں ڈھالتی ہیں، جو انہیں ذہنی سکون اور اپنائیت کا احساس دیتے ہیں۔
عرفات نے عربی خطاطی کو بھی اپنے فن میں شامل کیا ہے، جس سے وہ ثقافتی شناخت کو فنکارانہ انداز میں اجاگر کرتی ہیں۔ ان کا تعلق جغرافیہ کے شعبے سے ہے، مگر ان کا کہنا ہے کہ فن ان کا اصل جنون ہے، جو مطالعے سے بڑھ کر ہے۔
