کراچی کے علاقے کلفٹن میں جھاڑیوں سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق گوجرانوالہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ دونوں کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
تحقیقات سے پتا چلا کہ مقتول ساجد کا قریبی دوست احتشام مرکزی کردار ہو سکتا ہے، جو اس وقت مفرور ہے۔ پولیس نے ایک اور ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گوجرانوالہ پولیس سے بھی رابطہ میں ہے۔ مقدمہ ابتدائی طور پر حکومت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
