ملتان کے علاقے المصطفیٰ کالونی میں کمسن بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے دوران فائرنگ کی، جس کے جواب میں وہ خود زخمی ہوگیا۔ ملزم کے خلاف پہلے سے بھائی کے قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔ اسے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
