پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1640 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 38 ہزار 605 کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 38 ہزار 712 کی حد بھی عبور کی۔ گزشتہ روز اختتام پر معمولی مندی کے بعد آج سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی، جس سے مارکیٹ میں مثبت فضا بنی رہی۔

