اداکارہ صرحا اصغر نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ کومل عزیز کے برانڈ شوٹ سے علیحدگی کی وجہ ٹیم کے ساتھ ہونے والی غلط فہمی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اُن کی ٹیم نئی تھی اور کام سیکھ رہی تھی، اسی لیے معاملات سنبھالنے میں دشواری ہوئی۔ صرحا نے تسلیم کیا کہ انہیں بھی تحمل سے کام لینا چاہیے تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوٹ ادھورا چھوڑنے کے باعث انہوں نے کوئی معاوضہ بھی وصول نہیں کیا۔

