فرانس کے بعد یورپی ملک مالٹا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مالٹا ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں باضابطہ اعلان کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے عزم کا اظہار ہے۔

