کولمبیا کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ سے مفاہمت کی راہ اپنا لی۔ رپورٹ کے مطابق ادارہ تنازع کے خاتمے کے لیے 500 ملین ڈالر دینے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ اگرچہ مالی شرائط پر بات چیت جاری ہے، تاہم ہارورڈ نے امداد کی بندش کے خطرے کے پیشِ نظر نرمی دکھائی ہے۔

