چینی کی خرید و فروخت پر ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع تاحال برقرار ہے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آج بھی چینی 165 روپے فی کلو پر دستیاب نہیں ہو سکی، جس کے باعث مارکیٹ میں سپلائی معطل رہی۔ سہیل ملک کے مطابق اربوں کا فائدہ ملز مالکان نے چینی ایکسپورٹ کر کے حاصل کیا، اور بحران کی ذمہ داری صرف ڈیلرز پر ڈال دی گئی۔ شوگر ملز حکام اس معاملے پر براہ راست مؤقف دینے سے گریزاں ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک کی کمی نہیں، حکومت سب جانتی ہے۔
