کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کینیڈا کی امداد کو بھوکے بچوں تک پہنچنے سے روک رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ مارک کارنی نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی آئندہ کانفرنس میں اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے اٹھائیں گے۔
اسرائیل کی پالیسیوں پر کینیڈین وزیرِ اعظم کی تنقید، دو ریاستی حل کی حمایت

