مدینہ منورہ کے پہاڑی علاقے “الجماوات” میں نیا تفریحی منصوبہ ’المطلل‘ تیار کر لیا گیا ہے جو 56 ہزار مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔ تین اطراف پہاڑوں سے گھرا یہ مقام زائرین کو شہر اور مسجد نبوی کا دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔
منصوبے میں واکنگ ٹریک، سائیکلنگ ایریا، سبزہ زار، ہوٹل، کافی شاپس اور 340 گاڑیوں کی پارکنگ جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔
مدینہ میں جدید تفریحی مقام ’المطلل‘ زائرین کی توجہ کا مرکز

