ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا رجحان جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ ویپنگ نہ صرف نیند اور مزاج پر اثر ڈالتی ہے بلکہ سانس کی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عادت سے دماغی دباؤ، چڑچڑاپن اور سانس کی نالیوں میں سوجن جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو اس خطرناک رجحان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اور قانون سازی کی جائے۔

