اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے کیس میں لاہور کی کینٹ کچہری نے عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے عمران خان کو جیل کے ذریعے طلب کر لیا ہے، جبکہ کیس کی اگلی سماعت 30 جولائی کو ہو گی۔ یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے۔
