پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر خود مختاری کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 1967ء کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کے قیام کی حمایت دہرائی ہے۔
