دبئی میں ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی سے پہلے اب تمام ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی ضروری ہوگی۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور دبئی پولیس نے ایک نیا خودکار نظام متعارف کروایا ہے جو ویزا اپڈیٹ کے دوران جرمانے چیک کرے گا، اور ادائیگی نہ ہونے پر درخواست روک دی جائے گی۔
اگر کسی فرد پر 3000 درہم سے زائد جرمانہ ہو تو وہ دبئی پولیس کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے آسان اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔
مزید یہ کہ جو لوگ مستقل طور پر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں اور گاڑی کے مالک ہیں، اُنہیں نان لائبیلیٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
