نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ سے ملاقات میں بھارت کے جارحانہ رویے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات خطے کے امن کیلئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔ ملاقات میں اقوام متحدہ میں اصلاحات، عالمی حکمرانی اور ملٹی لیٹرل نظام کی بہتری پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کے تعاون اور یو این اصلاحاتی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا۔

