بنگلادیش میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ اسکول اور کالج کیمپس پر گرنے سے 27 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 25 بچے اور پائلٹ شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کئی زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عبوری وزیراعظم محمد یونس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

