بابوسر ٹاپ اور قراقرم ہائی وے پر شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد متعدد سیاح پھنس گئے جس پر پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کو راشن اور طبی امداد بھی دی جا رہی ہے۔
جی بی اسکاؤٹس اور فوجی ٹیمیں سڑکوں کی بحالی میں مصروف ہیں اور گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دیوسائی اور اسکردو روڈ سمیت مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
فوج کی جانب سے تیار کھانے کے پیکٹس بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔
این ایچ اے نے وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر قراقرم ہائی وے کے کئی مقامات کو کھول دیا ہے اور ٹیمیں مسلسل بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

